آواز اٹھائی تو غنڈے گھر آ کر مار دیں گے,بالی ووڈ اداکار عمران خان

imran-khan

بالی ووڈ اداکار عمران خان نے پاکستانی فنکاروں پر ہندوستان میں پابندی سے متعلق کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے اس کا الزام ’غنڈوں اور بدمعاشوں‘ پر عائد کردیا۔ایک طرف جہاں بولی وڈ کے کئی نامور اداکار ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی پر آواز اٹھا رہے ہیں، وہیں عمران خان نے خاموش رہنے میں ہی اپنی عافیت جانی۔ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق جب ایک تقریب کے دوران عمران خان سے پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے حوالے سے تبصرہ مانگا گیا تو ان کا کہنا تھابدقسمتی سے ہم ایک ایسے معاشرے میں زندگی گزار رہے ہیں جہاں آپ جب کسی حوالے سے اپنی آواز اٹھائیں تو غنڈے اور بدمعاش آپ کے گھر تک آکر آپ کو ماریں گے، میں اسی بات سے بچنا چاہتا ہوں، میرے پاس ان سب چیزوں کے لیے وقت نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں بولی وڈ کا ترجمان نہیں ہوں، میں اس ملک میں رہنے والا ایک عام شہری ہوں۔واضح رہے کہ اس سے قبل کئی بولی وڈ اداکاروں نے پاکستانی فنکاروں پر ہندوستان میں پابندی کے خلاف آواز اٹھائی تھی۔ایک تقریب کے دوران سلمان خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی فنکار دہشت گرد نہیں ہیں تاہم انتہا پسند ہندو جماعت شیو سینا نے انہیں سبق سکھانے کی دھمکی دے دی تھی۔علاوہ ازیں اوم پوری نے جب پاکستانی فنکاروں کی حمایت میں اور اوڑی حملے سمیت ہندوستان کے سرجیکل اسٹرائیکس کے دعوے کے خلاف آواز بلند کی تو ممبئی کے ایک پولیس اسٹیشن میں ان پر ’غداری‘ کا مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ بولی وڈ کے کئی نامور اداکار ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی پر آواز اٹھا رہے ہیں۔پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے معروف بالی ووڈ اداکار عمران خان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہم ایک ایسے معاشرے میں زندگی گزار رہے ہیں جہاں آپ جب کسی حوالے سے اپنی آواز اٹھائیں تو غنڈے اور بدمعاش آپ کے گھر تک آکر آپ کو ماریں گے۔

 

Scroll To Top